ہم اور ہمارے مسائل کل سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوجو کہ حاجیوں کی واپسی سے متعلق بڑی شیئر ہو رہی تھی مجھے بھی موصول ہوئی منظر کچھ یوں تھا کہ ائرپورٹ پہ کچھ حاجی صاحبان کنوئربیلٹ پہ اپنے اپنے سامان کا انتظارکررہے ہیں اور کنوئر بیلٹ جو کہ چل رہی تھے اس پہ دیگر سامان کے علاوہ حجازمقدس کا مقدس پانی آبِ زمزم بھی ہوتاہے۔ کچھ حاجی صاحبان کا زمزم کا پانی نہیں نظرآیاتو وہ لوگ کنوئر بیلٹ کے اوپر چڑھ گئے اور اندر سے پورا چکر کاٹ کر آگئے مگر زمزم نہیں ملا اور اسی دوران سٹاف کے کچھ لوگ حاجی صاحبان کو ڈانٹ ڈپٹ کے نیچے اتاررہے ہیں اور سٹاف کے کچھ اور لوگ ٹرالی میں آب زمزم کی بوتلیں اُٹھا کے لارہے ہیں اور ان کو بتارہے ہیں کہ آپکا پانی ادھر موجود ہے آپ بیلٹ پہ مت چڑھیں ۔ میں جب یہ ویڈیودیکھ رہاتھا تو میرے ذہن میں کچھ باتیں آرہی تھیں کہ ہم لوگ بلاسوچے سمجھے سب کچھ سوشل میڈیا کے حوالے کر دیتے ہیں۔ ظاہرہے پاکستان میں کم پڑھے لکھے لوگ بھی ہیں اور اکثر ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے پہلی دفعہ بیرونِ ملک سفر کیاہوگا اور ان کے ذہن میں یہی ہوگا کہ کہیں پانی گم ہی نہ ہوجائے یہاں ان لوگوں ک...