(Load Balancing) وزن متوازن کرنا بچپن میں گاؤں جانا ہوتاتھابس سےمین سٹاپ پہ اتُرکر آگے گاؤں جانے کے لیےتانگہ لیناپڑتاتھا جو تب تک نہیں چلتا تھا تھاجب تک تانگے والے باباجی کو یہ یقین نہیں ہوجاتا تھا کہ اور سواری کوئی نہیں آئے گی۔ اگر تو تانگہ سالم یعنی پورا بُک کروالیتے تھے پھر اور بات تھی خیر چھ سواریوں کی جگہ بارہ یا چودہ لوگوں کواُن کے سامان سمیت بٹھا کے جب تانگہ گاوٌں کی کچی پکی ٹوٹی ہوئی سڑک پر چلتا تو جگہ جگہ غیرمتوازن انداز میں ہچکولے کھاتا اور یوں محسوس ہوتا کہ ابھی گئے لیکن اسی دوران تانگے والے بابا جی آگے بیٹھنے والی سواریوں سے کہتے کہ ٹیک چھوڑ کے بیٹھواور پیچھے والوں کو کہاجاتا کہ ٹیک لگا کے بیٹھو۔ الغرض تانگے کوجہاں کہیں ایسی صورتِ حال کا سامنا ہوتااسکو اسی طریقے سے نبٹا جاتا اور سب مسافر منزل پہ بحفاظت پہنچ جاتے۔ زندگی میں بھی اکثر ایسی صورتِ حال کا سامنا کرناپڑتاہے لیکن ہم ان باباجی کی طرح وزن کو متوازن نہیں کرتے اور اس صورتِ حال میں گھر جاتے ہیں جہاں تھوڑی سی ہمت کرکے اور آگے آنے والے حالات کو بھانپ کر چھوٹے چھوٹے فیصلے کرکے درپیش حالات سے نکل سکتے ہیں۔ لیکن بع...
اشاعتیں
2019 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
- لنک حاصل کریں
- X
- ای میل
- دیگر ایپس
ہم اور ہمارے مسائل کل سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوجو کہ حاجیوں کی واپسی سے متعلق بڑی شیئر ہو رہی تھی مجھے بھی موصول ہوئی منظر کچھ یوں تھا کہ ائرپورٹ پہ کچھ حاجی صاحبان کنوئربیلٹ پہ اپنے اپنے سامان کا انتظارکررہے ہیں اور کنوئر بیلٹ جو کہ چل رہی تھے اس پہ دیگر سامان کے علاوہ حجازمقدس کا مقدس پانی آبِ زمزم بھی ہوتاہے۔ کچھ حاجی صاحبان کا زمزم کا پانی نہیں نظرآیاتو وہ لوگ کنوئر بیلٹ کے اوپر چڑھ گئے اور اندر سے پورا چکر کاٹ کر آگئے مگر زمزم نہیں ملا اور اسی دوران سٹاف کے کچھ لوگ حاجی صاحبان کو ڈانٹ ڈپٹ کے نیچے اتاررہے ہیں اور سٹاف کے کچھ اور لوگ ٹرالی میں آب زمزم کی بوتلیں اُٹھا کے لارہے ہیں اور ان کو بتارہے ہیں کہ آپکا پانی ادھر موجود ہے آپ بیلٹ پہ مت چڑھیں ۔ میں جب یہ ویڈیودیکھ رہاتھا تو میرے ذہن میں کچھ باتیں آرہی تھیں کہ ہم لوگ بلاسوچے سمجھے سب کچھ سوشل میڈیا کے حوالے کر دیتے ہیں۔ ظاہرہے پاکستان میں کم پڑھے لکھے لوگ بھی ہیں اور اکثر ایسے بھی ہوں گے جنہوں نے پہلی دفعہ بیرونِ ملک سفر کیاہوگا اور ان کے ذہن میں یہی ہوگا کہ کہیں پانی گم ہی نہ ہوجائے یہاں ان لوگوں ک...